حکومت مذہبی سیاحت پر توجہ دے رہی ہے،زلفی بخاری

May 20, 2019

ٹیکسلا(اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز اورچیئرمین پی ٹی ڈی سی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مذہبی سیاحت پر توجہ دے رہی ہے،ہمیں مذہبی رواداری کو تقویت دینی پڑے گی،بدھ کمیونٹی کے معتبر مقامات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرما راجیکا سٹوپا ٹیکسیلا کے دورہ پر گوتم بدھ کے جنم دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کیا۔ زلفی بخاری نے سٹوپا مین بدھ رہنما سے بھی ملاقات کی۔گوتم بدھ کے جنم دن پر زلفی بخاری نے بدھ کمیونٹی کو مبارکباد بھی دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مذہبی رواداری کو تقویت دینی پڑے گی۔حکومت مذہبی سیاحت پر توجہ دے رہی ہے،اس سے پہلے سیاحت کو اس طریقے سے نہیں دیکھا گیا۔ بدھ کمیونٹی کے معتبر مقامات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،بدھ مذہب کے ماہرین سے اس سلسلے میں مدد لیں گے۔