موٹروے کا تحفہ دینے والا آج جیل میں ہے‘ مریم نواز

May 20, 2019

اسلام آ با د (آ ئی این پی)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے اپوزیشن کی افطار پارٹی میں شرکت کے لئے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔تصویر میں مریم نواز نے کیپشن دیا کہ پاکستان کو یہ خوبصورت تحفہ دینے والے کو جیل کی کال کوٹھڑی میں بند کررکھا ہے‘ہے اور کوئی جس کی انتھک محنت اور خدمت کی گواہی پاکستان کا چپہ چپہ دیتا ہو،؟ آج ہر چیز وہی ہے مگر ایک نواز شریف کے نا ہونے سے ملک کا یہ حال ہوا پڑا ہے۔