پاکستان ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان آج ہونے کا امکان

May 20, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، پی سی بی آئی سی سی کی اجازت کے بغیر 23 مئی تک اس اسکواڈ میں ردو بدل کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل ہوچکے ہیں، وہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ٹیم میں آئیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جنید خان اور فہیم اشرف کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فاسٹ بالر وہاب ریاض ٹیم میں شمولیت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوپنر عابد علی کو آصف علی کے لیے جگہ خالی کرنا پڑے گی۔