برازیل: بار میں فائرنگ، 6 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک

May 20, 2019

برازیل کی ریاست پارا کے شہر بیلم کے ایک بار میں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

برازیلین حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7مسلح افراد نے بار میں فائرنگ کی اور فرار ہو گئے،فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا ہے جو پولیس کی حراست میں ہے۔

برازیلین حکام کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلا ک ہونے والے 11 افراد میں میں 6 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں،اس واقعے کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔