جان وک نےامریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

May 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایکشن سے بھرپور فلم’ جان وِک،چیپٹر3‘ نے‘ ریلیزکے پہلے ہی ہفتے 3ارب 95 کروڑ روپے کما کر امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

جان وک چیپٹر 3 پیرا بیلم نے دی اوینجرز اینڈ گیم کو پچھاڑ دیا،جان وک نے پہلے ہی ہفتے 3ارب 95 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015کی ایکشن فلم 'جان وِک 'کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے جوایک ہائی پروفائل مرڈر کرنے کے بعد اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ دوڑ کرتا ہے۔

اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں لارنس فشبرن،ہیلی بیرے،رابن لارڈ،روبی روز،مارک ڈیکیسکوس اور لانس ریڈک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔