بیلجئیم میں داڑھی مونچھوں کی سالانہ چمپئن شپ

May 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بیلجئیم میں داڑھی مونچھوں کی سالانہ چمپئن شپ کا آغاز ہو گیاہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں نتھو لال شرکت کرنے پہنچ گئے ہیں۔

تین روزہ اس دلچسپ ایونٹ میں تین سے زائد کیٹیگریزپر مشتمل اس چمپئن شپ میں انوکھی،قدرتی اور فری اسٹائل کے مقابلوں میں شامل شرکاء اپنی سنواری ہوئی مختلف انداز سے آراستہ اور بلو ڈرائی کی ہوئی داڑھی مونچھوں کی نمائش کرہے ہیں ۔

جنہیں ججوں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے نمبر ز دیے جائیں گے اور سب سے زیادہ نمبر لینے والے فاتح قرار پائیں گے ۔

اس مقابلے میں خواتین بھی مصنوعی داڑھی مونچھ لگا کر حصہ لے سکیں گی۔