نوجوان کا پہاڑی راستے پر لانگ بورڈنگ کا مظاہرہ

May 20, 2019

امریکی نوجوان نے بل کھاتے پہاڑی راستے پر لانگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو بل کھاتے پہاڑی راستے پر ٹریفک کے درمیان تیز ترین رفتار سے لانگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہا ہے۔

امریکاسے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین نوجوان نے کرتب بازی کیلئے یورپ کے پہاڑ کا انتخاب کیا اور پہاڑ پر بنی بل کھاتی سڑک پر لانگ بورڈ نگ کا ایسا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی۔