خیرپور، حضرت سچل سرمست کے سالانہ عرس کا آغاز

May 20, 2019

خیرپور میں صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کے 198 ویں عرس کی سرکاری تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

ملک بھر سے زائرین اور عقیدت تقریبات میں شرکت کیلئے درگاہ سچل سرمست پہنچ رہے ہیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

سچل سرمست 1739ء میں سابق ریاست رانی پور کے چھوٹے گاؤں درازا میں ایک مذہبی خاندان میں ہوئے۔ان کا اصل نام تو عبدالوہاب تھا مگر ان کی صاف گوئی کو دیکھ کر لوگ انہیں سچل یعنی سچ بولنے والا کہنے لگے۔

بعد میں ان کی شاعری کے شعلے دیکھ کر انہیں سرمست بھی کہا گیا آپ کا کلام سات زبانوں میں ملتا ہے اس لئے آپ ہفت روزہ شاعر بھی کہلائے۔

سچل سرمست کا کلام سندھی، اردو، عربی، فارسی اور سرائیکی میں موجود ہے۔سچل سرمست نوّے برس کی عمر میں 14 رمضان 1242ء ہجری میں وفات پا گئے تھے۔