لیور پول، انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن نہ بن سکی

May 20, 2019

محمد صلاح ، سیدومانے ،ڈیوڈوک اوریگی، فرمینیو بھی لیور پول کا 29سالہ انتظارختم نہ کرسکے۔

یورپ کا کامیاب ترین کلب لیور پول کا انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن بننے کا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکا۔ لیور پول لیگ کے آغاز سے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹین کے اندر ہی رہی لیکن ٹورنامنٹ کےدو آخری میچز میں مانچسٹر سٹی نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کیا۔

انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن بننے کا حتمی فیصلہ بھی آخری میچ پر ہوا جب مانچسٹر سٹی نے ڈرامائی انداز میں برائٹن کیخلاف 1-4سےکامیابی حاصل کرکےٹائٹل کا دفاع کیا۔لیورپول، ولوز کیخلاف کامیابی کے باوجود صرف ایک پوائنٹس کے فرق سےپریمیئر لیگ چیمپئن نہیں بننے سے محروم رہی۔

یورپول فٹبال کلب کا شمار یورپ کے کامیاب ترین کلبوں میں ہوتا ہے۔ لیورپول کی ٹیم یورپین کپ،یوئیفاکپ ، ایف اے کپ، اور لیگ کپ پر جیت چکی ہے۔ مگر جب سے فرسٹ ڈویژن کی جگہ انگلش پریمیئر لیگ متعارف کرایا گیا ہےاب تک ڈومیسٹک لیگ ٹائٹل جیت نہ سکی۔

انگلش پریمیئرلیگ کا آغاز 1992-93 میںکیا گیا۔انگلش پریمیئر لیگ سے قبل فرسٹ ڈیژون لیگ،سکینڈ ڈیژون لیگ ، تھرڈ اور فورتھ ڈیژون لیگز کھیلی جاتی تھیں، لیکن 1992کے بعد ان ٹورنامنٹس کا نام تبدیل کرکے پریمیئر لیگ ، چیمپئن شپ، لیگ ون ، لیگ ٹورکھ دیا گیا۔

لیورپول نے افتتاحی سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن حاصل کی جبکہ مانچسٹر یونائٹیڈنےانگلش پریمیئر لیگ کا افتتاحی ٹائٹل جیتا ،بلیک برن روورز کلب کے ایلن شیئررافتتاحی سیزن کا بہترین پلیئر قرارپائے۔

لیور پول ایف سی کلب کا قیام 2 جون 1892 میں عمل آیا۔یہ انگلش فٹبال کی تاریخ کے بڑے کلبوں میں سے ایک ہے۔ لیور پول کو 18 لیگ ٹائٹلز سمیت 5بار یوروپین کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 126 سالہ لیور پول کلب نے آخری بار 1990 میں لیگ ٹائٹل جیتا تھا۔ جبکہ 1972-73 سے لے کر 1989-90سیز ن میں لیور پول کی حکمرانی تھی۔

لیور پول نے 18لیگ چیمپئن شپ میں سے 11ٹائٹلزاپنے نام کئے جبکہ انگلش پریمیئر لیگ کے بعد 2005-06 اور2000-01میں ایف اے کپ،1994-95،2000-01،2002-03 اور2011-12 فٹبال لیگ کپ، 2001،2006ایف اے چیریٹی/کمیونٹی شفیلڈ کپ،2004-05یوئیفا چیمپئنز کپ،2000-01یوئیفا کپ ،2001 اور2005 میںیوئیفا سپر کپ اپنے نام کئے۔

لیور پول کے پہلے کپتان سامی تھامس ہیپیایا تھےلیکن لیور پول کےآل ٹائم بہترین پلیئرز کی فہرست میں مڈ فیلڈراسٹیون جیرارڈ کا نام سب سے پہلے آتا ہے۔ لیجنڈ پلیئراسٹیون جیرارڈ ا کا یورو گوئین مڈفیلڈر لوئس سوریز کے ساتھ بہترین کامبی نیشن تھا۔

اسٹیون جیرارڈ1998 سے2015تک لیور پول سے جڑے رہےجبکہ لوئس سوریز نے 2011میںلیور پول کو جوائن کیا تھا، لیکن دونوں کی دوستی بے مثال رہی۔

دونوں نےلیگ میچز میں کئی بار ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کیالیکن 2014ورلڈ کپ کے بعد دونوںکی راہیں جدا ہوگئیں۔ 2014فیفا ورلڈ کپ میں یوروگوائےکے اسٹرائیکرسوریز کو ایک میچ کے دوران مخالف اطالوی کھلاڑی گریگوچیلانی کو دانتوں سے کانٹے کی پاداش میں معطلی کی سزا سنائی گئی۔

جس کے بعد لیورپول کلب نے سوریزکے ساتھ مزید معاہدہ کرنے سے انکار کیابعدازاں انہوں نےہسپا نوی کلب بارسلونا جوائن کیا۔ادھر سوریز کے جانے کے بعدٹیم میں خلا پیدا ہوگیا۔ اسٹیون جیرارڈ کی کسی اور کے ساتھ پلیئرز کے کومبی نیشن نہ بن سکا اورانہوں نے 2015 میں لیورپول کو چھوڑ کر امریکی کلب جوائن کی۔وہ 2003تا2015تک ٹیم میں کپتانی کے فرائض انجام دیتے رہے۔ ان کی قیادت میں ٹیم دو بار رنرزاپ رہی۔

ان دونوں پلیئرز کے جانے کے بعدسیدو مانےاور محمد صلاح کا کامبی نیشن دیکھنے میں آیا ۔2015میں مڈفیلڈر سیدو مانےاور2017 میں محمد صلاح لیورپول سے وابستہ ہوئے ۔ دونوں فٹبالرز نے کلب کوایک نئی زندگی دی اور ٹیم کی کارکردگی بتدریج بہتر ہوتی گئی۔

رواں سیزن میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی اور پہلی بار انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن بننے کے بہت قریب پہنچ چکی تھی۔لیور پول کی اس پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے توقع کی جارہی تھی کہ ان کا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے۔

خیال رہے کہ لیور پول کے فارورڈمحمد صلاح اور سیدومانے2018-19سیزن کے ٹاپ اسکورر رہے۔ دونوں نے مجموعی طور پر22،22گول داغے۔جبکہ گول مشین کے نام سے مشہور ہیں، محمد صلاح گزشتہ سیزن میں مجموعی طورپر 38میچز میں 32گولزکرتے ہوئے ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

لیور پول کےمنیجریرگن کلاپ بانگلش پریمیئر لیگ کے کامیاب منیجر کی فہرست میں اپنا نام درج نہ کرواسکے۔ 8اکتوبر 2015سے لیور پول سے وابستہ ہیں۔ وہ اپنے سابق کلب بورشیا ڈورٹمنڈکو دو بار ٹائٹل جیتواچکے ہیں۔ خیال رہے کہ مانچسٹر یونائٹیڈ کے سر الیکس فرگوسن کو کامیاب ترین منیجر قرار دیا جاتا ہے۔

ان کے دور میںکلب نے انگلش پریمیئر لیگ کا 13بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ آرسنل کے ایک طویل عرصے کیلئے آرسین وینگر بھی بڑے کامیاب مینجر رہےجبکہ رواں دسر میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کے پوچیٹینو بڑے کامیاب فبال مینجر تصور کئے جاتے ہیں جو پہلی بار اپنے کلب کو یورپیئن چیمپئنز لیگ کے فائنل تک لے جانےمیں کامیاب ہوئے جہاں یکم جون کو اس کا مقابلہ لیورپول سے ہی ہوگا۔