روسی اخبار میں ایک مضمون کی اشاعت ، صحافیوں کے اجتماعی استعفے

May 21, 2019

ماسکو (جنگ نیوز) ایک روسی روزنامے کے سینئر ایڈیٹر اور 10صحافیوں نے ایک مضمون کی اشاعت پر اپنے دو ساتھیوں کی برطرفی پر احتجاجاً مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن کو صدرولاڈیمیرپوٹن کے قریبی اتحادیوں میں ممکنہ ردوبدل کی خبر دینے پر برطرف کیاگیا ہے۔ مستعفی ہونے والوں میںاخبار کی پولیٹیکل ڈیسک کا پورا عملہ شامل ہے۔ مستعفی صحافیوں اور اخبار کے پبلشرز میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ پبلشرز نے دورپورٹرز ایوان سفرانوف اورمیکسیم ایوانوف کو استعفے دینے پر مجبور کیا اخبار ’’کومرسینٹ‘‘ کو 2006ء میں عثمانوف نے خریدا تھا۔ان کے ایک نمائندے کاکہنا ہے کہ اخبار کے شیئر ہولڈرزکو برطرف کرناتو دورکی بات اخبار کی پالیسی میں مداخلت نہیں کرتے۔عثمانوف کو صحافیوں کی برطرفی کا خبروں کے ذریعہ علم ہوا گزشتہ 17کو شائع مضمون میںنامعلوم ذرائع سے انکشاف کیاگیاتھا۔ کہ ایوان بالا کی اسپیکر ویلنٹینا میٹوینکو کی جگہ فارن انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سرگئی نیر یشکن کولایاجارہا ہے۔ پولیٹیکل ایڈیٹر گلب چرکا سوف اوران کے عملے کے 10ساتھیوں نے دو رپورٹرز کی برطرفی پر اظہار یکجہتی کے طورپر اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ کیاہے ڈپٹی چیف ایڈیٹرریناتا یمبائیوا جنہوں نے استعفیٰ نہیں دیا انہوں نے بحران کا ذمہ دار عثمانوف اوران کے ایک نمائندے اسٹریشنکی کو قراردیا ہے۔