لاہور: لیسکو کی گاڑی کی زد میں آ کر کمسن بچہ جاں بحق

May 21, 2019

لاہور کے علاقے نیو مزنگ میں لیسکو کی گاڑی کی زد میں آ کر ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔

کمسن بچہ اپنی بہن کے پیچھے بھاگ رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی گاڑی کے نیچے آ گیا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، اس نے گاڑی روک کر بچے کو دیکھنے کی زحمت تک نہیں کی۔

بچے کی شناخت ذبیح اللہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے کم سن صبیح اللہ کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔