پیلی ساڑھی والی بھارتی الیکشن آفیسر کی انوکھی خواہش

May 21, 2019

بھارت میں راتوں رات مشہور ہونے والی پیلے رنگ کی ساڑھی میں ملبوس بھارتی الیکشن آفیسر خاتون نے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی ریاست لکھنؤ سے تعلق رکھنے وا لی رینا دیویدی نامی خاتون نے کہا ہے کہ وہ مشہورِ زمانہ بھارتی ٹی وی شو’بگ باس‘ کے سیزن 13 میں شرکت کرنا چاہتی ہیں، اُنہوں نے بتایا کہ اُن کی فیملی بہت اچھی اور اُنہیں مشہور ہوتے دیکھ کر کافی خوش ہو رہی ہے۔

رینا دیویدی نے کہا کہ اُن کے اہل خانہ کو اس بات کی بےحد خوشی ہے کہ مجھے میری پہچان مل رہی ہے۔

پیلی ساڑھی والی رینا دیویدی کا کہنا ہے کہ اگر اُنہیں بھارتی ریائیلٹی شو بگ باس میں شرکت کا موقع مل جائے تو اُن کے لیے یہ بہت بڑی بات ہوگی اور اُن کی خواہش ہے کہ اُنہیں بگ باس اپنے شو میں بلائیں اور وہ سیزن 13 کا حصہ بنیں۔

رواں ماہ 5 مئی کو بھارت میں ہونے والے الیکشن کے دوران رینا دیویدی کے ایک ساتھی نے اُ ن کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تھی جس میں وہ پیلے رنگ کی ساڑھی میں ملبوس اپنا کام کر رہیں تھیں اور نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

پیلی ساڑھی کے نام سے مشہور ہونے والی رینا دیودی کا کہنا تھاکہ مجھے معلوم نہیں تھا اور بہت حیرانی ہوئی جب میرے اپنے دفتر اور کام کے سلسلے میں آنے والے لوگوں نے میرے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی، راتوں رات مشہور ہونے کا یہ تجربہ بہت اچھا ہے۔

رینا نے اپنے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا ایک بیٹا ہے جو 9کلاس کا طالب علم ہے، سب سے بہترین ردِ عمل بیٹے کی جانب سے آیا، میرے بیٹے نے مجھ سے کہا کہ وہ میرے ساتھ ویڈیو کال کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنے دوستوں کو بتا سکے کہ سوشل میڈیا پر پیلی ساڑھی والی کے نام سے مشہور ہونے والی خاتون میری والدہ ہے۔

رینا دیویدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کے لیے پاگل ہیں اوراپنے کھانے پینے کا بہت خیال رکھتی ہیں۔