جیفری بائیکاٹ کا پاکستانی ٹیم کو چیلنج

May 21, 2019

انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے پاکستانی ٹیم کو چیلنج دے دیا۔

78 سالہ جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ اس عمر میں بھی کئی پاکستانی کھلاڑیوں سے زیادہ اچھی فیلڈنگ کرسکتا ہوں۔

انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر شدید تنقید کی جارہی ہے،ناقدین میں سابق انگلش کپتان نے اپنا نام بھی شامل کرالیا ہے۔

جیفری بائیکاٹ نے خراب ترین فیلڈنگ پر گرین شرٹس کو آڑے ہاتھوں لیا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ 78 سال کی عمر میں وہ بعض پاکستانی کھلاڑیوں سے اچھی فیلڈنگ کرسکتے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوںنے ناقص فیلڈنگ کی اور کئی آسان اور مشکل کیچ گرائے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی اسی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جیف بائیکاٹ نے روایتی بذلہ سنجی دکھائی۔

سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ 78 سال کے ہوگئے ہیں لیکن سمجھتے ہیں کہ اب بھی بعض پاکستانی کھلاڑیوں سے زیادہ اچھی فیلڈنگ کرسکتے ہیں۔

بائیکاٹ تو بات مذاق میں کہہ گئے لیکن پاکستانی ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو اسے سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں ایسی غلطیاں مہنگی پڑسکتی ہیں۔