حکومت نے 10 ماہ میں ایک بھی کام اچھا نہیں کیا،سراج الحق

May 22, 2019

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس حکومت نے دس ماہ میں ایک بھی کام اچھا نہیں کیا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جماعت اسلامی عید کے بعد مہنگائی کے خلاف کراچی سے چترال تک احتجاج کرے گی۔

لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم پریشان اور حکومت کی کارکردگی پر حیران ہے۔ حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی ملکی تاریخ کی بدترین کارکردگی ہے۔

انہوںنے کہا کہ آنے والے وقت میں عوام کو بجلی اور گیس کے بل دیکھ کر دن میں تارے نظر آ جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت میں پیپلزپارٹی، مشرف اور ایم کیوایم کے لوگ شامل ہیں،انہی لوگوں کے بارے میں عمران خان ڈاکو اعظم جیسے الفاظ استعمال کرتے تھے۔