غیرقانونی تعمیرات کیخلاف انہدامی کارروائیوں کوتیز کیاجائے، ایس بی سی اے

May 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل افتخارقائم خانی نے تمام ڈائریکٹرز اورٹائون ڈائریکٹرز کو ہدایات کی ہے کہ غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے متعلق معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر سختی سے مکمل عملدرآمد کویقینی اورغیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری انہدامی کارروائیوں کو مزید تیز کیاجائے، جبکہ ڈائریکٹرجنرل کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں شادی ہال، دکانوں اوررہائشی پلاٹس پر کمرشل تعمیرات سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم اورسربمہرکردیا ۔