قرضے لینے اور معاف کرانے والوں سے دولت واپسی لی جائے،لیاقت بلوچ

May 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جبکہ عوام مسائل کا شکار ہیں اور ملکی معیشت قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کیا جائے اور پاناما لیکس کے 435 افراد کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے، قرضے لینے اور معاف کروانے والوں سے قومی دولت واپسی لی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی شاہ فیصل کالونی نمبر3میں عوامی دعوت ِافطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن، یونس بارائی، زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔