بھارت کا پاکستانی بحری جہاز قبضے میں لینے ، منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

May 22, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستانی بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جہاز سےاربوں مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس منشیات کی مالیت 13ارب روپے سے زائد ہے ۔ بھارتی کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان اور بھارت کی بحری حدود کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا اور پاکستانی جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا ۔ ان کے مطابق انٹیلی اطلاع تھی کہ جہاز میں منشیات موجود ہے اور اسے بھارت پہنچایا جانا تھا ۔