پلازہ کی غیر قانونی تعمیرات مسمار

May 22, 2019

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے منگل کے روز سپر مارکیٹ اسلام آ باد کے مائونٹ ویو پلاز ا کی جانب سے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کے ارتکاب پر آپریشن کیا۔ الاٹی نے سی ڈی اے کی اراضی پر غیر قا نو نی ریمپ اور دیگر تعمیرات کر لی تھیں جنہیں گر ادیا گیا۔ برآمدوں کو بھی سٹور کا حصہ بنا دیا گیا تھا جسے کلئر کیا گیا۔ ڈائریکٹر بی سی ایس فیصل نعیم نے آپریشن کی نگرانی کی۔