وزیراعلیٰ کے پی اور ڈاکٹروں کے مذاکرات کامیاب

May 22, 2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور ڈاکٹروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مذاکرات میں ڈاکٹر ضیاء الدین اور وزیر صحت ڈاکٹر ہشام اور ٹاؤن تھانے میں ڈاکٹروں کے ساتھ پیش آنے والے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمشنر پشاور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

کمیٹی چار ہفتوں میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی، اس کے علاوہ جن ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے ہیں وہ واپس لیے جائیں گے۔

آج تمام اسپتالوں میں او پی ڈی کھلی رہیں گی اور ڈاکٹر ڈیوٹی پر جائیں گے۔