جام شورو میں بجلی بندش پر مکینوں کا احتجاج

May 22, 2019

جامشورو کے علاقے مانجھند ایک ہفتےسےبجلی کی بندش کےخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتےہوئے انڈس ہائی وے بلاک کردی۔

جامشورو کےتعلقے مانجھند میں بجلی کی بندش کے خلاف مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے بجلی کی فراہمی بند کی گئی ہے جس کے باعث روزہ داروں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے،ٹریفک معطل ہونے کے باعث انڈس ہائی وے روڈ پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مقامی افراد کا الزام ہے کہ حیسکو ملازمین بجلی کی بحالی کےلیے رشوت طلب کررہے ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ طوفانی ہواوں اور بارش کے باعث بجلی کے متعدد پول گرنے کے باعث بجلی کی فراہمی ایک ہفتے سے معطل ہے جن کا تاہم مرمتی کام جاری ہے ۔

اس کے علاوہ متاثرہ علاقے اور گرد و نواح کے دس دیہات حیسکو کے نادہندہ بھی ہیں جن پرلاکھوں روپے کے بقایاجات ہیں۔