’’چیئرمین نیب نے انٹرویو نہیں دیا تو تردید کریں‘‘

May 22, 2019

سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے بیان کا تنازعہ بنا ہوا ہے اگر انہوں نے انٹرویو نہیں دیا تو تردید کردیں ۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رفیق رجوانہ نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اگر اپنے انٹرویو کی تردید نہیں کرتے تو پھر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا ن لیگ پر سختیاں کم ہوں گی ؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا تو کہ اللہ بہتر کرے گا ۔

رفیق رجوانہ نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہیے تو پھر ایک پیچ پر آنا کوئی مشکل کام نہیں ۔