’’عمران خان وزیراعظم نہیں ، نالائق اعظم ہے‘‘

May 22, 2019

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم نہیں کہتی، یہ نالائق اعظم ہے، نالائقوں کی حکومت آنا بھی عوام کے لیے سانحے سے کم نہیں ہے۔

بہاولپور میں میاں بلیغ الرحمان کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ 10 مہینے ہوگئے، پاکستان سے متعلق ایک اچھی خبر نہیں سنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم نے بھیک نہیں مانگی بلکہ اس نے تو ملکی خزانے کی چابی آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہے۔

مریم نواز نے حکومت سےاسلام آباد میں بچی کی بے حرمتی کے کیس کی تفتیش میں کوتاہیوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہکیا ہے۔