بلاول بھٹو کو نیب کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، مرتضی وہاب

May 22, 2019

سندھ کے مشیر اطلاعات ،قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس جاری ہونے کی تردید کی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایک ویڈیو بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا نوٹس بلاول ہاؤس کے عملہ نے موصول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کیا ہے، جب بھی نوٹس موصول ہوگا ماضی کی طرح تعمیل کریں گے۔ ابھی تک چیئرمین پیپلز پارٹی کو باضابطہ کوئی نوٹس نہیں ملا ہے اگر کوئی نوٹس ہے تو بے شک سوشل میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا جائے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے۔