کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، 10ملزمان گرفتار

May 22, 2019

پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز اعلامیہ کے بغدادی اور کھارادر کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان شہباز عرف چھوٹا (لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ) اور محمد ایوب کوگرفتار کیا جو بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔

اتحاد ٹاؤن، بغدادی، نبی بخش، بلدیہ اور لانڈھی کے علاقوں کیا کارروائی کے دوران 8 اسٹریٹ کریمنلز اور ڈکیت گرفتار کرلیے۔

ملزمان میں راشد، گلزار، ساجد عرف سجاد عرف کاشف، محمد حماد، محمد شعیب، شہزاد حسین، اصغر علی شیخ عرف اصغر ملا اور محمد عامر شامل ہیں۔

ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

دریں اثناء اندرون سندھ ڈسٹرکٹ بدین کے علاقے تلہار میں نہر سلطانی RD-100 سے RD-125 کے ایریا میں آپریشن کے دوران پانی چوری کے لئے لگائے گئے غیر قانونی کنکشن، موگھے اور نکوں ہٹادیئے گئے۔