سشما سوراج کی بوکھلاہٹ یا پروٹوکول کی خلاف ورزی؟

May 22, 2019

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں کیا بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بوکھلاہٹ میں پروٹوکول کی خلاف ورزی کرگئیں؟

ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں گروپ فوٹو کے لئے سشما سوراج پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے برابر میں آکر کھڑی ہوگئیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سشما سوراج گروپ فوٹو کے لئے آئیں تو پہلے شاہ محمود قریشی کے برابر میں کھڑی ہوگئیں،پھر کچھ دیر بعد انہوں نے اپنی جگہ تبدیل کرلی۔

پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے کرغزستان میں موجود ہیں۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کے دوران سشما سوراج اپنے پاکستانی ہم منصب کے برابر میں بیٹھی تھیں۔

بعد ازاں سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی،جس کی تصدیق پاکستانی وزیر خارجہ نے بھی کی اور کہا کہ وہ مٹھائی لے کر آئی تھیں۔