شاہ محمود قریشی کی بشکیک میں روس و چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

May 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کی سائید لائنز پر چین، روس کے وزرائے خارجہ اور دیگر راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرغزستان کے صدر سورون بے جان بیکوف، قازقستان کے وزیر خارجہ بیبوت آتامول اف، چینی ہم منصب وانگ ژی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں پاک چین اور پاک روس دو طرفہ تعلقات، افغانستان، علاقائی اور عالمی صورت حال پر بات چیت کی گئی، روس کے وزیر خارجہ کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ اور دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے ایس سی او کےسیکریٹری جنرل ولاد میر نوروو سے بھی ملاقات کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

دورہ بشکیک کے دوران روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اس امر پر زور دیتے ہیں کہ خلاءمیں اسلحہ کی دوڑ بشمول ہتھیاروں کی تنصیب اور ان کے استعمال سے بچاؤ کا عالمی معاہدہ بین الاقوامی برادری کی ترجیح ہے۔