فرشتہ سے زیادتی و قتل، ڈی جی آئی ایس پی آر کی مذمت

May 22, 2019

پاک فوج کے ترجمان نے اسلام آباد میں معصوم بچی فرشتہ سے زیادتی اور قتل کی مذمت کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ پاک فوج اس معاملے پر ہر قسم کی مدد کےلیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ 10 سالہ فرشتہ اسلام آباد میں اپنے گھر کے باہر سے اغوا ہوئی تھی، جس کے دس دن بعد اس کی لاش ملی تھی۔

بچی کی تلاش اور مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کرنے والے ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔