وزیر اعظم کا فرشتہ کے قتل پر ایکشن

May 23, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے بچی فرشتہ کے قتل پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی عابد کو معطل اور ایس پی عمر خان کو او ایس ڈی بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید سے بھی معاملے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں نامزدگی کے باوجود تھانا شہزاد ٹاؤن کے پولیس اہلکاروں کو بروقت گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ 10 سالہ فرشتہ کو اسلام آباد میں اس کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیاتھا، جس کے دس دن بعد اس کی لاش ملی تھی۔

بچی کی تلاش اور مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کرنے والے ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔