جامعہ کراچی، پی ایچ ڈی وایم ڈی کی اسناد تفویض

May 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کی جانب سے محمد شاہد اقبال ولد جنگ شیر کو شعبہ معاشیات میں اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کرنے پر پی ایچ ڈی کی سند تفویض کی گئی ،جبکہ ڈاکٹر محمد عارف (ایم بی بی ایس) ولد بابوخان کو آرتھوپیڈک سرجری میں تحقیقی مقالہ مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگری اور ڈاکٹر کامران خان (ایم بی بی ایس) ولد جی محمد صلاح کو چیسٹ میڈیسن میں تحقیقی مقالہ مکمل کرنے پر ایم ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔