مبینہ ٹارگٹ کلرعدم ثبوت کی بنا پر بری

May 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس میں عدم ثبوت وشواہد کی بنا پر متحدہ کے مبینہ ٹارگٹ کلر مسعود عرف کالا کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے،گزشتہ سماعت پر وکلا طرفین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ، دوران سماعت عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا جہاں استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا ، ملزم کیخلاف نارتھ ناظم آباد تھانے میں دھماکا خیز مواد رکھنے کا مقدمہ2018میں درج کیا گیا تھا۔