متاثرین سرکلر ریلوے کی بے دخلی آپریشن ملتوی کیا جائے،سماجی رہنما

May 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول سوسائٹی، انسانی حقوق و مزدور حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے رہنمائوں اور سرکلر ریلوے کےمتاثرین کے نمائندوں نےسندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیدخلی آپریشن سے پہلے آ بادکاری کا منصوبہ سامنے لایا جائے۔ بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کمیشن فار ہیومین رائیٹس کی رکن انیس ہارون، پائلرکے ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر کرامت علی ، متاثرین کے نمائندے حاجی خان بادشاہ، اربن ریسورس سینٹر کے محمد یونس، نغمہ شیخ اور ہیومین رائیٹس کمیشن آف پاکستان کے اسداقبال بٹ نے کہا کہ ڈیڑھ مہینے میں سرکلر ریلوے کی بحالی ناممکن ہے اس لیے اس کو فی الحال ملتوی کیا جائے۔متاثرین کو جہاں سے بیدخل کیا جائے وہاں سے قریب ترین سرکاری اراضی پر ان کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔