سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مستحقین کے لیے فنڈ فوری تقسیم کیا جائے،حافظ نعیم

May 23, 2019

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہےکہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں زندہ جلاکر شہید کیے گئے 259مزدوروں کے لواحقین کوسات سال بیت جانے کے بعد بھی نہ انصاف ملا اور نہ ہی قاتلوں کوسزا ملی۔ حکومت نے لواحقین کے ساتھ کیے گئے گھر،معاوضہ اورملازمت کے وعدے بھی پورے نہیں کیے۔ متاثرین کے لیے آنے والی رقم بجائے یکمشت ادائیگی کرنے کے ان کوقسط کی صورت میں وہ رقم دے رہے ہیں ، حکومت سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مستحقین کے لیے قائم کیے گئے کروڑوں روپے کافنڈ فوری متاثرین میں فوری تقسیم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاران کلب میں جماعت اسلامی کے تحت متأثرین بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے لیے منعقدہ”عید گفٹ اسکیم“کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔