ٹریفک حادثات اور دیگرواقعات میں2بچوں سمیت7افراد جاں بحق

May 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 2بچوں اور میاں بیوی سمیت 7افراد جاں بحق 2زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے انڈر بائی پاس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو کچل دیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکو ادارے کا عملہ موقع پر پہنچ گئے،پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا،جہاں پر متوفین کی شناخت 45 سالہ شاہد علی اور 40 کوثر زوجہ شاہد علی کے ناموں سے کی گئی،پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کریں،نگھوپیر کے علاقے نادر بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار منی ٹرک الٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے،جن کو فوری طور پر ایمبولنس کے زریعے سول اسپتال منتقل کیا،جہاں پر دوران علاج ایک شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت 32 سالہ امان اللہ زخمیوں میں 35 سالہ فیض محمد ولد فتح محمد اور 28سالہ کریم بخش ولد رانا کے نام سے ہوئی،پولیس نے بتایا ہے جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق بلوچستان سے تھا۔دریں اثناء کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں نجی کمپنی کے تعمیراتی کام کے دوران ایک شخص چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا ، جہاں پر دوران علاج دم توڑ دیا ، پولیس نے بتایا ہے متوفی کی شناخت 40 سالہ خان وزیر ولد عبداللہ خان کے نام سے ہوئی،متوفی ایسی علاقہ کا رہائشی تھا، پولیس نے بغیر کارروائی کے لاش ورثا کے حوالے کردی،میمن گوٹھ میں قائم پانچ منزلہ عمارت کی چوتھی منزل کی بالکونی سے پر اسرار طور پر کر گر کر 4 سالہ عائشہ دوختر اختر نعمان شدید زخمی ہوگئی ، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا ، جہاں پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ،پولیس واقع کی تفیش کر رہی ہے،شرافی گوٹھ کے علاقے فیوچر کالونی گلی نمبر 3 کچی آبادی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ حارث ولد ارشاد جھلس گیا،جسے قریبی اسپتال منتقل کیا ، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی،ڈیفنس فیز 5 سلطان مسجد کے قریب بنگلے میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 32 سالہ اعجاز کو نیم مرہ حالت میں جناح اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کر دی،پولیس نے دونوں لاشیں بغیر کارروائی کے ورثا کے حوالے کردیں ۔