آپ کڑوابولتے ہیں‘مٹھائی لائی ہوں‘سشما‘آپ کی حرکتیں ایسی ہیں‘شاہ محمود

May 23, 2019

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات کی‘آئی این پی کے مطابق اس دورا ن دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ‘سشما سوراج نے شاہ محمودقریشی سے گلہ کیاکہ آپ کبھی کبھار کڑوابولتے ہیں ‘ اس لئے مٹھائی لائی ہوں تاکہ آپ کی زبان میں شیرینی پیداہو اورآپ میٹھابولیں جس پر شاہ محمودقریشی نے جواب دیاکہ ʼہم کڑوی باتیں نہیں کرتے آپ کی کچھ حرکتیں ایسی ہیں‘ہم آج بھی مذاکرات کیلئے تیارہیں ۔ اے پی پی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے بشکیک میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روزہ افطار کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ سشما جی سے بھی ملاقات ہوئی ہے‘ انہیں گلہ تھا کہ ہم کبھی کبھار کڑوا بولتے ہیں اور وہ مٹھائی لے کر آئی ہیں تاکہ ہم میٹھا بولیں‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں واضح کیا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں اور وزیراعظم عمران خان نے تو پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہندوستان ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے، ہم تو آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں اپنے تباہ شدہ اداروں کو بحال کرنا ہے اور ہم کریں گے لیکن اس پر وقت لگے گا۔ ہم انشاءاللہ ایک نئے پاکستان، نئے مائنڈ سیٹ کی بنیاد رکھیں گے۔سیاسی پنڈت جو یہ کہہ رہے تھے کہ ہم الیکشن جیت ہی نہیں سکتے۔