امریکی پابندیوں کا جواب، چین کا قیمتی دھاتیں برآمد نہ کرنے پر غور

May 23, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے ساتھ جاری تجارتی جنگ میں ایک اور اقتصادی ہتھیار استعمال کرتے ہوئے چین قیمتی دھاتوں کی امریکا برآمد پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ قیمتیں اور نایاب دھاتیں ٹیکنالوجیکل ڈیوائسز بنانے کے ساتھ طیارہ سازی میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔