سرور روڈ میں غیرمعیاری میٹریل کے استعمال کی انکوائری شروع

May 23, 2019

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کے ماتحت بننے والی سرور روڈ میں مبینہ غیرمعیاری میٹریل کے استعمال پر انکوائری شروع کر دی گئی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کو انکوائری افسر مقرر کیاگیا ہے ۔ آرڈی اے ذرائع کے مطابق راول روڈ اور ٹیپو روڈ کو ملانے والی سرور روڈ میں غیرمعیاری میٹریل ، بجلی کے غیرمعیاری پول اور غیرمعیاری کیبلز وغیرہ کے استعمال کیخلاف بعض درخواستوں پر انکوائری کا حکم دیا گیا جس پر آرڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ حکام سے تمام ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ سڑک مسلم لیگ (ن) کے دور کے آخری وقت میں مکمل ہوئی تھی اور اس پر کروڑوں روپے لاگت آئی تھی۔