ڈبل سواری پر دو سو سے زائدموٹرسائیکل بند، شہری گرفتار

May 23, 2019

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سوا دو سو سے زائد موٹرسائیکل تھانوں میں بند کر دیئے۔ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ رات گئے تک موٹرسائیکلوں کی پکڑ دھکڑ جاری رہی اور فی تھانہ پندرہ موٹرسائیکل بند کر نے کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ۔