زیادتی کیس سیشن جج کی عدالت میں منتقل

May 23, 2019

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سول جج محمد عامر نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں سگی بہن کا تین بھائیوں پر زیادتی کے الزام کا مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ سہیل ناصر کی عدالت میں منتقل کر دیا۔ مقدمہ کی سماعت اب 25 مئی کوہوگی۔ بدھ کو سماعت کے دوران ملزمان محمداسحاق، محمد اسماعیل، محمد جمیل وغیرہ کوعدالت میں پیش کیا گیا۔