گیس سلنڈر پھٹنے سے 4افراد زخمی

May 23, 2019

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں بدھ کو پکوڑ ے سموسوں کی دکان پر گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں چار افراد بری طرح جھلس گئے جن میں سے بائیس سالہ شاہزیب اور 26سالہ باسط علی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ گیارہ سالہ سبحان اور پندرہ سالہ عامر سمیت تمام زحمیوں کو ریسکیو 1122ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا۔