تجاوزات خاتمہ کیلئے تاجر سی ڈی اے سے تعاون کریں، چیف کمشنر

May 23, 2019

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری درمیانی راستہ نکالتے ہوئے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سی ڈی اے سے تعاون کرے۔ان خیالات کا اظہار چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور آئی سی سی آئی کے سابق صدر ظفر بختاوری کی طرف سے اپنے اعزازمیں دئیے گئے افطار ڈنر میں شرکاء سے خطاب میں کیا ۔وزارت داخلہ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک مثالی اور ماڈل شہر بنانے کیلئے تاجروں اور صنعت کاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر دارو خان نے کہا کہ تاجر برادری کیلئے بجٹ میں ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ظفر بختاوری نے کہا کہ عامر علی احمدسے چیف کمشنراسلام آباد اور چیرمین سی ڈی اے کی حیثیت سے عوام کی ان سے تواقعات ہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر احسن بختاوری اورایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا افتخار بیگ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔