لوکل گورنمنٹ میں متعدد عہدے کئی ماہ سے خالی

May 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب میں آفیسران کی کمی کے باعث متعدد عہدے کئی ماہ سے خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، بتایا گیا ہے کہ ملتان لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان میں 3 ماہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک اسحاق کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا اضافی چارج دے رکھا ہے ، ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی سیٹ خالی ہونے کے باعث انتظامی امور شدید متاثر ہورہے ہیں۔