بھارت نے ایران سے تیل کی تمام تر درآمدات روک دیں

May 24, 2019

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت نے ایران سے تیل کی تمام تر درآمدات کو روک دیا ہے،امریکا میں بھارتی سفیر ہارش وردن شرنگلا نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی تیزی سے ایران سے درآمدات میں کمی کردی تھی اور اپریل میں ایک ملین ٹن کروڈ لیا تھا۔اس کے بعد سے ہم نے کچھ بھی درآمد نہیں کیا۔ بھارت نے وینزویلا سے بھی تمام تر درآمدات کو روک دیا ہے کیونکہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ہے۔