عالمی سطح پر رواں سال موسم گرما کے فیشن

May 26, 2019

امریکا کی بات کریں تو وہاں نیافیشن گلی محلّوںمیں ترویج پاتا ہے، اسی لیے ہالی ووڈ سپر اسٹارز کو بھی ایک بار اسٹریٹ فیشن کی طرف دیکھ کر فیصلہ کرنا پڑتاہے کہ اب انہیںاپنے وارڈ روب میں کیا شامل کرنا چاہیے۔ ہالی ووڈسیلیبرٹیز کے انداز و اطوار دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو متاثر (Inspire) کرتے ہیں، اسی لیے رواں سال موسم گرما کیلئے پیرس سے میلان اور لند ن سے نیویارک تک سمر فیشن ویکس کی لائن لگ چکی ہے۔ آئیں دیکھیں اس بارکیا کچھ نیاہے ۔

بلیزرکے ساتھ بائیک شارٹس

وہ لباس جو فارغ اوقات یا آرام دہ اور پرسکون حالت میںپہنے جاتے ہیں انہیںلیژر (leisure)کہا جاتا ہے، جو ہم سب عموماً گرمیوںکے موسم میںپہنتے ہیں۔ ایک لباس وہ ہوتا ہے جو ایتھلیٹس پہنتے ہیں، جوزیادہ تر اسکن فرینڈلی اور اسکن فٹنگ کے ساتھ آتے ہیں۔ فیشن ڈیزائنرز نے دونوںکو ملا کر ایک نیا فیشن ایتھلیژر (Athleisure) اخترا ع کیا ہے۔ یعنی اسے ایتھلیٹس بھی پہنسکتے ہیں اور کیژول (Casual) پہننے والے بھی۔

اس موسم گرما میںآپ کو بہت سے لوگ بائیک شارٹس کے ساتھ ہلکے رنگوں اور فیبرک والا بلیزر پہنے نظرآئیںگے۔ سڑکوںپر گھومنے پھرنے یا شاپنگ پر جانے کیلئے اپنا یاجائے والا یہ فیشن اس قدر موزوںنہیںہے کہ اسے پہن کر آپ جم جاسکیں۔ ہاں!اپنے دوستوںکے ساتھ ہینگ آئوٹ کرنا ہے تو آپ اسے زیب تن کرسکتے ہیں۔

اینیمل اسکن

جنگلی جانوروں کے ٹیکسچرز والے گہرے پرنٹس کا فیشن اگرچہ نیا نہیںلیکن اس بار اُمڈ کر آیا ہے، خاص طور پر لیپرڈ کا پرنٹ فیشن کی دلدادہ خواتینمیںبہت مقبول ہے۔ یہ پرنٹ صرف شرٹس یا لونگ شرٹس پر ہی نہیںبلکہ پینٹ، کوٹ ، سوٹ، عام لباس وغیرہ پر بھی آپ کو نظر آئے گا۔ یہ پرنٹ برائون، اورنج، پیلے اورگرے سمیت کئی رنگوں میںدستیاب ہے۔ اس کے علاوہ آپ کا پورا لباس جیسے جمپ سوٹ بھی لیپرڈ پرنٹ کا ہوسکتاہے، یہی نہیںآپ لیپرڈپرنٹ کے بیگ اور جوتے بھی اپنے فیشن اسٹیٹمنٹ کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

کلرڈ ٹارٹن

صرف لیپرڈ ہی رواںسال گرمیوںکا مقبول پرنٹ نہیںہے بلکہ ٹارٹن بھی آپ کو نیویارک، لندن ، پیرس اور میلان میں نظر آئے گا۔ ٹھیک ہے فیشن ویک میںریمپ پر نظر آنے والےسارے اسٹائل تو آپ نہیںاپناسکتیںلیکن اپنی شخصیت کے مطابق آپ اس فیشن کو ڈھال سکتی ہیں۔ اس فیشن کے رنگ لوگو ں کو آپ کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ آپ ٹارٹن سوٹ، جیکٹ یا پینٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ منفرد اور اور بولڈ کلرز جیسے کہ سرخ ، نیلا، ہرا یا پیلا رنگ منتخب کرسکتے ہیں۔

بوائیلر سوٹ

بوائیلر سوٹ ڈھیلا ڈھالا اور ایک ہی کپڑے میں سلا ہوا ہوتا ہے۔ لازمی امر ہے یہ فیشن آپ کو دوسروںمیں نمایاںکرتاہے۔ اس ڈیزائن کو ون پیس (one piece)گارمنٹبھی کہا جاتاتھا، جو گیراج یا مکینک کی دکان میںکام کرنے والے پہنتے تھے ۔ ڈانگری کی طرز کا یہ سوٹ فیشن کی دنیا کا ایک حصہ ہے۔ ا س قسم کے فیشن کیلئے آپ اپنی شخصیت کے مطابق رنگ او ر ڈیزائن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ لمبی آستینوںوالا یہ جمپ سوٹ بہت سارے اسٹائلز میں دستیاب ہے ۔

لیونڈر ٹون

گزشتہ برس کا الٹرا وائلٹ یا پینٹون کلر والا یہ اسٹائل اس سال بھی آپ کو گلی محلّوں میں نظرآئے گالیکن اس بار اس کارنگ کچھ ہلکا کردیا گیاہے۔ لیونڈر فیملی کے شیڈز کی زبردست رینج اپنائے جانے کے بعد یہی تاثر ابھرتاہے کہ ہلکا بنفشی رنگ گرمیوںمیں کافی ا ِ ن ہے ۔ یہ رنگ بھی آپ کو سرتاپا یعنی ڈریس، کوٹ، بوٹ یہاںتک کہ ایسیسریز میںبھی نظر آئے گا۔ اس رنگ سےنسوانی خوبصورتی کو چار چاند لگتے ہیں اور اسے پہن کر خوشی بھی محسوس ہوتی ہے۔

پَیچ ورک

کسی زمانے میںپیوند لگے کپڑے شرمندگی کا باعث ہوتے تھے اور پھٹے پرانے کپڑے نامساعد حالات والے لوگ پہنتے تھے۔لیکن اب ہزاروں روپوں والی جینز کو پہلے پھاڑتے ہیں،پھر اس کو پیوند لگادیتے ہیں۔ زمانے کی اس چال پر سبھی چل رہے ہیں۔

فیشن کی دنیا کے جدید ترین ٹرینڈز میںاب صرف جینز ہی پَیچ (Patch) والینہیں ہوتی بلکہ اب آپ کو جمپ سوٹ، پینٹس اور دیگر لباس پر بھی پیوند لگے نظر آئیںگے۔ آپ تخلیقی (Creative) بن کر اپنے کپڑوںپر کسی متضاد رنگ کا پَیچ یعنی پیوندلگاکر شرمندہ ہونے کے بجائے بڑے فخر سے اپنے ڈیزائن کا لطف اُٹھاسکتے ہیں۔ اس قسم کے ڈیزائن کا فائدہ یہی ہے کہ ا س میںرنگوں کی تخصیص نہیںہے، یہاں تک کہ آپ سیاہ رنگ کے کپڑوںپر پیچ ورک کرواکے اسے نیا ڈیزائن دے سکتے ہیں۔