واشنگٹن میں اچانک پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی

May 24, 2019

امریکی ریاست واشنگٹن میں اچانک پانی کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی ۔

رپورٹ کے مطابق پانی کی پائپ لائن سڑک پر جاری مرمتی کام کے باعث پھٹی اور یوں بیچ سڑک پر بلندو بالا فوارہ پھوٹتا دکھائی دیاجس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

اس واقعے میں ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہوگیا۔