پلوامہ، برہان وانی کے قریبی ساتھی سمیت 2 شہید

May 24, 2019

مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے اگلے ہی روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ ہوگیا ، قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے حریت پسند کشمیری برہان وانی کے قریبی ساتھی ذاکر موسی سمیت 2 شہید ہوگئے۔

بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں نوجوان مجاہد رہنما ذاکر موسیٰ سمیت ایک اور کشمیری کو شہید کیا ہے، مجاہدین کی شہادت کے بعد احتجاج روکنے کے لئے وادی بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد وادی بھر میں بھارت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے، احتجاج روکنے کے لیے قابض فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میںگشت بڑھا دیا ہے۔