کوہلو سے اسلحہ وگولہ بارود برآمدکالعدم تنظیم کے ٹھکانے مسمار کردئیے گئے

May 25, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوہلو لیویز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں کو مسمار کر دیا لیویز ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیویز کے ہمراہ ماندہ محی کے پہاڑ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعد م تنظیم کے ٹھکانے کو مسمار کر کے 12.7گن ‘ 12.7رائونڈ270ایل ایم جی گن 1،آر پی جی 7رائونڈ3آر پی جی 7فیوز03،12.7چین 2، 12.7میگزین1اسکیل رائونڈ 1330بر آمد کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیاتاہم اس دوران کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ۔