پارٹی کے خلا ف کام کرنے والے کو محکمہ ایکسائز میں اعلیٰ عہدے پر تعینات کیا گیا ،پشتون ایس ایف

May 25, 2019

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ ایک قوم پرست جماعت کے رکن کو محکمہ ایکسائز میں اعلیٰ عہدے پر تعینات کرنا عوامی نیشنل پارٹی کے اصولوں کے خلاف ہے مذکورہ شخص ہمیشہ اے این پی کے خلاف کام کرتے رہے ہیں، ان کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے بیان میں کہا گیا کہ پارٹی قیادت فوری طور پر ان کو عہدے سے فارغ کرے، مذکورہ شخص زمانہ طالب علمی کے دور سے اے این پی کے خلاف کام کرتے رہے ہیںاور آج بھی وہ مفادات کو لیکراس عہدے پرتعینات ہوئے ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ پشتون ایس ایف کسی سے بھی اختلاف نہیں رکھتی لیکن جو پارٹی کے برخلاف ہو اس کو ہم کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرینگے ۔