کوئٹہ بار کی اپیل پروکلاء کاعدالتی بائیکاٹ

May 25, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر اے سی مسلم باغ کی جانب سے وکلاء کے ساتھ بدتمیزی کے خلاف وکلاء نے جمعہ کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیااور وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے کوئٹہ بار کے صدر محمد آصف ریکی اور جنرل سیکرٹری خوشحال کاسی نےواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اے سی کا وکلاء کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا نوٹس لیکر انتظامی افسر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔