ایم ڈی اے افسران کی کرپشن کیخلاف خاتون کی وزیر اعلیٰ کودرخواست

May 25, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے افسران کی کرپشن کیخلاف خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحریری درخواست دیدی ، نیو سنٹرل جیل روڈ کی رہائشی نسرین اختر نے وزیر اعلیٰ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایم ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر لینڈ اینڈ سٹیٹ منیجمنٹ موسیٰ خان نے میری وراثتی جائیداد کی منتقلی کے لئے رشوت مانگ رہا ہے ، رشوت نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی،ان کا کہنا تھا کہ شاہ شمس کالونی میں میرے مرحوم شوہر فیض رسول کے4 پلاٹ ہیں جنہیں منتقل کرنے کے لئے ایم ڈی اے افسر بلیک میل کر رہا ہے ، ڈی جی کو بھی آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔