حجاج معاونین ، کے پی پولیس کے نام پس پشت ڈال دئیے گئے

May 25, 2019

پشاور(کرائم رپورٹر)وفاقی وزارت مذہبی امور نے معاونین کے لیے کے پی پولیس کے نامزد اہلکاروں کے نام پس پشت ڈال د یے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فروری 2019 کو اے آئی جی اسٹبلشمنٹ نے پولیس اہلکاروں کے نام حجاج معاونین کے لیے16نام ارسال کیے جن میں ایس پی شفیع اللہ گنڈا پور،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسلیم گل سمیت کے پی پولیس کے دیگرشعبوں کے اہلکار بھی شامل تھے تاہم حج 2019 کے لیے نامزد اہلکاروں کے ناموں کی کاپی موصول ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ لسٹ میں خیبر پختونخوا پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے نام شامل ہی نہیں جبکہ ان کی جگہ مذہبی امور نے ایس پی عارف جاوید،سب انسپکٹر وحید اللہ کو شامل کردیا اس فیصلے سے نامزد اہلکاروں میں بے چینی اور مایوسی پھیل گئی